جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

حکومت نے آئی ایم ایف کو گارنٹی محدود کرنے پر مطمئن کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کو ایک اور کامیابی ملی ہے، حکومتی گارنٹی محدود کیے جانے پر آئی ایم ایف نے اظہار اطمینان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4048 ارب سے کم ہو کر 3852 ارب روپے تک محدود ہو گیا ہے، حکومتی گارنٹیوں میں 232 ارب روپے کمی کی رپورٹ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر 2023 تک حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4 ہزار ارب روپے تک محدود کیے جانے کا ہدف ملا تھا، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق ستمبر تک حکومت کی جانب سے کوئی نئی گارنٹی ایشو نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مرکزی بینک سے ادھار قرض نہ لینے کی شرط بھی عائد کی گئی تھی، جس کے مطابق مرکزی بینک سے ادھار قرض نہیں لیا گیا، دوسری طرف بیرونی قرض کی ادائیگیاں بر وقت کی جا رہی ہیں اور ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی گئی۔

بڑی خبر: آئی ایم ایف نے پاکستان کے فراہم کردہ مالیاتی ڈیٹا پر اطمینان…

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک سنگل ٹریژری اکاؤنٹ کی شرائط پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا، ان شرط پر عمل درآمد کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ حکام کی جانب سے آج بھی آئی ایم ایف مشن کو تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران بریفنگ دی گئی۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں