اشتہار

سرکاری حج اسکیم سے متعلق اہم خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستیں دینے کی مدت میں صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، لیکن کوٹے سے نہایت کم درخواستیں جمع ہونے پر مدت میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق اب تک سرکاری حج اسکیم کے کوٹے کے تحت صرف ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں، گزشتہ 14 روز میں اب تک صرف 28 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں، اس لیے وزارت مذہبی امور حکام درخواست وصولی کی مدت میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق درخواستوں کی وصولی کی مدت ایک ہفتے سے 10 روز تک بڑھائی جا سکتی ہے، سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت ساڑھے 26 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور سرکاری اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں 1600 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

- Advertisement -

حج اخراجات ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس قربانی سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ہیں، کم دورانیے کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی حج میں عدم دل چسپی سامنے آ رہی ہے۔

سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی کوٹہ 89 ہزار 605 ہے، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت تقریباً 65 ہزار اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کوٹہ رکھا گیا۔ وزارت مذہبی امور کو گزشتہ حج پر بھی 20 ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا تھا، لیکن آئندہ سال کے حج کے لیے اب تک گزشتہ سال سے بھی کم درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں