بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت نے سابق نیب حکام کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق نیب حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دو سابق چیئرمین اور افسران کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 2011 سے 2017 تک کے دو ادوار کے افسران کے خلاف تحقیقات ہوں گی، ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران نے سوئس کیسز بند کرانے میں کردار ادا کیا، براڈ شیٹ انکوئری کمیشن نے اس عرصے نیب دور کو تاریک ترین قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: براڈشیٹ کمیشن کی آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ کھولنے کی سفارش

ذرائع کا کہنا تھاکہ نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کرائے گئے جبکہ سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں