اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کا دباؤ کام کرگیا، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی پر اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھادی ہے، ڈیزل کےفی لیٹر پرپی ایس او ایکس چینج ایڈ جسٹمنٹ میں 2.5روپےکامزید اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث ڈیزل کے فی لیٹرپر پی ایس او ایکس چینج ایڈ جسٹمنٹ5.87سے بڑھ کر 7.92روپےہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل پرڈسٹری بیوٹربشمول ایکسٹرامارجن میں فی لیٹر 11پیسےکا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرمارجن 3.85روپےسےبڑھ کر3.96روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نےپیٹرول پرلیوی میں فی لیٹر8پیسےکی کمی کی ہے، پیٹرول پرلیوی 37روپے50پیسےسے کم کرکے37روپے42پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گندم کی درآمد کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری

موجودہ کمی کے بعد پیٹرول کےفی لیٹرپرپی ایس او ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں1.13روپے تک کمی واقع ہوئی ہے اسی طرح پیٹرول کےفی لیٹرپر پی ایس او ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ 7روپے29پیسےمقرر کئے گئے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کااطلاق آج سےہوگا۔

حکام کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح زیرو پر برقرار رہےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں