تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

حکومت نے انرجی سیورز کی درآمد پر پابندی اٹھالی

حکومت نے انرجی سیورز کی درآمد پر پابندی اٹھالی ہے جب کہ کتے اور بلیوں کے علاوہ دیگر جانوروں کی خوراک پر بھی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے انرجی سیورز کی درآمد پر پابندی اٹھالی ہے جب کہ کتے اور بلیوں کے علاوہ دیگر جانوروں کی خوراک کی درآمد پر بھی پابندی ختم کردی گئی ہے کتے اور بلیوں کی خوراک کی درآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس حوالے سے وزارت تجارت نے وضاحتی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی کو لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم شکایات پر نوٹیفکیشن میں خامیاں دور کر رہے ہیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق 19 مئی سے قبل ایئروے بل پر جاری اشیا کی درآمد کی اجازت ہوگی جب کہ انڈسٹری نے مختلف خام مال درآمد پر پابندی ختم کرنے کی تجاویز دی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تجاویز پر ایف بی آر کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں، مختلف خام مال کی درآمد پر بھی پابندی سے استثنیٰ دینے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 10 روز قبل ہی لگژری مصنوعات پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ زرمبادلہ کی بچت بتایا گیا تھا تاہم اس پابندی پر کاروباری سمیت ملک کے مختلف طبقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: موبائل فونز، فرنیچر، شیمپو سمیت دیگر آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد

اس پابندی کے بعد تاجروں نے شکوہ کیا گیا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے سے قبل ایک بار پھرآن بورڈ نہیں لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -