تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پنجاب اسمبلی ، حکومتی اراکین نے ایوان میں لوٹے اچھال دیے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے اور حکومتی اراکین نے ایوان کے اندر لوٹے اچھال دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہونے سے قبل ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے اور حکومتی اراکین نے ایوان کے اندر لوٹے اچھال دیے ہیں۔

حکومتی اراکین نے اسمبلی میں منحرف اراکین کی آمد پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے جب کہ ایوان میں لوٹے اچھالنے کے ساتھ اسپیکر کی ڈائس پر بھی لوٹا رکھ دیا ہے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے لوٹے اچھالے اور نعرے لگائے جانے کےبعد اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھی نعرے بازی شروع ہوگئی اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس کیلیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی دوست محمد مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اسمبلی میں پریشر دینا ہے لینا نہیں ہے، پوری کوشش ہوگی کہ خوش اسلوبی سے یہ عمل مکمل کریں۔

مزید پڑھیں: الیکشن آج ہی ہوں گے نتیجہ آج ہی ہوگا، دوست مزاری

انہوں نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا پیشگی خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ دونوں طرف سے ماحول ایسا بنے کہ اجلاس ملتوی ہوجائے لیکن واضح کردوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے ووٹنگ آج ہی ہوگی اور نتیجہ بھی آج ہی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -