تازہ ترین

‘حکومت نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سےکرانےکا کبھی نہیں کہا’

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانےکا کبھی نہیں کہا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا کہ شوآف ہینڈکےذریعے سینیٹ انتخابات ممکن ہی نہیں، حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات سیکرٹ کی جگہ اوپن بیلٹ سےکرانا چاہتے ہیں۔

اٹارنی جنرل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم مارچ کی بجائے فروری میں سینیٹ الیکشن کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کررکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائےطلب کرےگی۔

حکومت سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں ترمیم کےبغیر الیکشن کروا سکےگی۔ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکےذریعےفروری میں منعقد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -