ہفتہ, جون 1, 2024
اشتہار

حکومت کا آئی پی پیز اور پی ایس او کو 55 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے نجی بجلی گھروں سے پیداوار کی کمی کے باعث آئی پی پیز اور پی ایس او کو گردشی قرضوں کی مد میں 55 ارب روپے فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی پی پیز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو پچپن ارب روپے جاری کیے جائیں تاکہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے پیداوار کی کمی کا ازالہ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو 24 ستمبر کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ آئی پی پیز نے 80 ارب روپے کے واجبات اور بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر بجلی کی پیداوار میں اڑتالیس فی صد کی کمی کر دی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق 34 ارب روپے وزارتِ توانائی کو جاری کیے جائیں گے، جب کہ 5 ارب روپے پی ایس اوکو پیر کے روزجاری کیے جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  قرضے واپس کرنے کے لئے نہیں قرضوں پر سود دینے کیلئے قرضے لے رہے ہیں، وزیرخزانہ اسد عمر


ذرائع نے مزید کہا ہے کہ 16 ارب روپے پاور ڈویژن کو 30 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے، جب کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت نے 55 ارب روپے اندرون ملک 8 مقامی بینکوں سے قرض لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں