اشتہار

حکومت پاکستان کے سفارتخانے کی عمارت پاکستانیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: حکومت پاکستان نے امریکا میں پاکستانی سفار تخانےکی عمارت پاکستانیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آروائی نیوز کی خبر کے بعد حکومت پاکستان نے سفارتخانےکی عمارت کو  فروخت کرنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرکاری طور پر بولی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے سفارتخانے کی عمارت پاکستانیوں کو ہی فروخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت فروخت کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستانی سرمایہ کار تنویر احمدکی پیشکش کو قبول کرسکتی ہے، تنویراحمد نے سفارتخانے کی عمارت 7 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے ملک کی معاشی صورتحال کے باعث امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کردی گئی ہے۔ مذکورہ عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مرکز میں بہترین لوکیشن پر واقع ہے اور عرصہ 15 سال سے خالی پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں