پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

لاک ڈاؤن: حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کردیے جن سے مستحقین کی مدد کی جائے گی۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رقم مستحقین کو راشن دینے کے لیے استعمال کی جائے گی، ہر ضلع میں 20 ملین روپے دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ نے فنڈز منتقل کردیے ہیں۔

ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں عوام کا بھرپور خیال رکھے گی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفاق نے کروناریلیف فنڈ کا آغاز کیا جبکہ پنجاب اور سندھ بھی فنڈ سے متعلق خصوصی پروگرامز شروع کرچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، وائرس کے باعث اموات 11 ہوگئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہوگئی ہے، پنجاب میں 490، سندھ 457، کے پی میں 180 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں