اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن جیتنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضمنی الیکشن جیتنے کے لیے پی ڈی ایم حکومت نے بڑی سیاسی چال چلتے ہوئے وفاق نے پٹرول سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن سے قبل پی ڈی ایم حکومت نے بڑی سیاسی چال چلتے ہوئے وفاق نے پٹرول سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم وخزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔

- Advertisement -

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے، ریلیف کی فراہمی مشکل وقت سے گزرنے والےعوام کا حق ہے، تیل کی قیمت کم ہونے کے اثرات کی عوام تک منتقلی یقینی بنائی جائے گی، سابق دور کی مہنگائی سے ستائےعوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے اور انشااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تو حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا تو بہانہ، پنجاب کا ضمنی الیکشن اصل نشانہ ہے اسی لیے ضمنی الیکشن سے پہلے وفاقی حکومت پٹرول سستا کرے گی، مشکل حالات کے باوجود پیٹرول سستا کرنے کا مقصد ووٹرز کو اپنی جانب مائل کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادی حکومت کا منصوبہ ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن سے قبل پٹرول کو سستا کردیا جائے اور انتخاب ہونے کے بعد پٹرول کو دوبارہ مہنگا کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی مریم نواز نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم جلد عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے والے ہیں، اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں 100 یونٹ والے بجلی صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو پنجاب میں بجلی 100یونٹ مفت کرنے کاحکم روک دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں