اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 10ہزار بستروں پر فیلڈ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کے ساتھ 185بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایاگیا ہے،حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہناچاہیے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے ایک ہفتےمیں 50 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنےکی منظوری دی،مٹیاری میں 100بستروں پر مشتمل اسی طرح کا یونٹ قائم کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹنڈو الہ یار میں اسپتال کی نئی عمارت مکمل ہوگئی ہے، مراد علی شاہ نے عمارت میں فیلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں زیادہ کیسز ہیں مکمل طور پر بندکر دیے جائیں گے،میں کرونا کے اس پھیلاؤ سے بہت پریشان ہوں، سماجی فاصلے،آئیسولیشن کے بغیر کرونا جیسی وبا پر قابو نہیں پاسکتے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں کیسز زیادہ ہیں ٹیسٹ کے نمونے لینے کا سلسلہ بڑھا دیا ہے،آج کروناوائرس سے متعلق لوکل ٹرانسمیشن کے 77 کیسز رپوٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں