13.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

حکومت شوہر کیلیے کچھ نہ کرسکی، بیٹے کا علاج کروادے، بیوہ اسد عباس

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکار اسد عباس کی بیوہ نے حکومت سے دو سالہ بیٹے کا علاج کروانے کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلوکار اسد عباس کی بیوہ کا کہنا ہے کہ حکومت میرے دو سالہ بیٹے نقی عباس کا علاج کروائے، بیٹے کی بڑی آنت خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شوہر اسد عباس کے علاج کے لیے تو کچھ نہ کرسکی، میرے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے معاونت کرے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گلوکار اسد عباس طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے وہ چند سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رات گئے اسد عباس کومے میں چلے گئے تھے جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔

اسد عباس کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے ستیانہ میں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں