اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار اسد عباس طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف گلوکار اسد عباس کافی عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں طبیعت بگڑنے کے سبب وہ انتقال کرگئے۔

گلوکار اسد عباس کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے ان کے علاج کے لیے اپیل بھی کی تھی جبکہ گلوکار اسد عباس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گلوکار اسد عباس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عباس کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی اسد عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں