منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ڈالرز کی قلت، حج پالیسی میں بڑی تبدیلی پر غور شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں امریکی ڈالرز کی قلت کے پیشِ نظر حج پالیسی میں بڑی تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے حج اخراجات کیلیے 2 ارب ڈالر کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ وزیر مذہبی امور ڈالر فراہمی کیلیے جلد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ڈالر میں اخراجات جمع کرانے والے عازمین قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ڈالر جمع کرانے والوں کا سرکاری حج اسکیم میں 50 فیصد کوٹہ ہوگا اور ڈالر اسکیم کے تحت 45 ہزار عازمین قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

عازمین حج کیلیے ڈالر بیرون ملک سے جمع کرانے کی شرط ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت نے پرائیویٹ آپریٹرز کا حج کوٹہ 40 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم میں فی کس حج کا خرچہ 13 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی اگلے ہفتے وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

حج پالیسی آئندہ دو ہفتوں میں کابینہ سے منظور ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں