اسلام آباد: حکومت نے سی این جی کی قیمت کا تعین درآمدی ایل این جی کی قیمت سے کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ حکومت سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی، جس کا سبب سی این جی کی قیمتوں کا تعین درآمدی ایل این جی کی قیمت سے کیا جانا ہے جو کہ مقامی گیس سےمہنگی ہے۔
اوگرا کے مطابق درآمدی ایل این جی کی قیمت بارہ سو تیرہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ مقامی گیس آٹھ سوستاسی روپے میں پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت پنجاب میں سی این جی پرپانچ فیصد جبکہ دیگر صوبوں میں سترہ فیصد سیلزٹیکس وصول کررہی ہے۔
گز شتہ روزایف بی آراوراوگرا نےسی این جی کی قیمت کو ڈی ریگیولیٹ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو درخواست دی تھی ۔
چیئرمین اوگرا کے مطابق سی این جی کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا۔