تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتارکرنا چاہتی ہے، یہ لندن پلان کاحصہ اورنوازشریف کا مطالبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت جاتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کی عدالت جارہا ہوں، بدقسمتی سے حادثہ ہواہےاس وجہ سے تاخیرہوگئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کا انہوں نے پورا پلان بنا رکھا ہے، اس سے حکومت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے، میں اسلام آباد کی عدالت میں پہلے بھی جارہا تھا کہ انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا مقصد مجھےاسلام آبادکی عدالت میں پیش کرنانہیں تھا، مجھے جیل میں ڈالناتھا، یہ لندن پلان کاحصہ ہےکہ عمران خان کوجیل میں ڈالو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی ڈیمانڈ ہے عمران خان کو جیل میں ڈالو تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے، مجھے پتہ ہے یہ گرفتار کرنے جا رہے ہیں، میں رول آف لا کو مانتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں چور،ڈاکو جو اوپر بٹھائے گئے ہیں وہ بے نقاب ہوگئےہیں، انہوں نے ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے۔

Comments