اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی حکومتی کوششیں موثر ثابت نہ ہوسکیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی حکومتی کوششیں موثر ثابت نہ ہوسکیں،  ترین گروپ نے آئندہ کسی حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کو منانے میں حکومتی کوششیں موثر ثابت نہ ہوئیں، ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہانگیر ترین کو منانے کے لیے فون کیا تھا تاہم فون پر رابطے کی کوشش بھی کارآمد نہ ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے حکومت مخالف شخصیات سے رابطے ہیں اور جہانگیرترین گروپ نے آئندہ کسی حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ترین گروپ کا اجلاس آج شام جہانگیر ترین کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پرہوگا، مشاورتی اجلاس میں پنجاب کی موجودہ اور مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام ارکان پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مستقبل کی حکمت عملی پر تجاویز دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جہانگیر ترین ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے جبکہ سابق سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ترین گروپ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے ہونے والی ملاقاتوں سمیت اسلام آباد میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں