حکومت کی بجلی ٹیرف میں اضافےکی درخواست نیپرا نے سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی گئی جس میں بجلی 1 روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔نیپرا اتھارٹی کل حکومت کی درخواست پر سماعت کرےگی۔
- Advertisement -
بجلی ٹیرف میں اضافہ کا مقصد گردشی قرض میں اضافےکو روکنا ہے۔ وفاقی کابینہ پہلےہی بجلی ٹیرف میں اضافےکی منظوری دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ 21 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا کہا ہے۔