اشتہار

’’حکومت کے پاس انتخابات کرانے کے لئے پیسے نہیں ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

بورے والا : گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن وہ بری طرح پھنس چکے ہیں، الیکشن کرانے کے لئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے پیپلزپارٹی کے تحصیل صدرکامران یوسف گھمن کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سیاست کے بڑے کھلاڑی ہیں موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرلیں گے۔

مہدی شاہ نے کہا کہ پرویز الٰہی اسمبلی توڑ تو دیں گے لیکن وہ بری طرح پھنس چکے ہیں، اسمبلیاں توڑنا کسی بھی سیاسی آدمی کے لئے موت کے مترادف ہوتی ہے،عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپوزیشن سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کیا، ۔

- Advertisement -

گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر ملک کی جو تباہی ہورہی ہے عمران خان کو اس بات کی سمجھ آجانی چاہیے،  ان کو موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ کا رستہ اختیار کرنا چاہیے، الیکشن کرانے کے لئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ہم گلگت میں الیکشن ہارے، توشہ خانہ سے تحائف خریدے جاسکتے ہیں بیچے نہیں جاسکتے،

گلگت بلتستان میں گورنر راج ہم نہیں لگانا چاہتے کیونکہ ہم سیاسی ورکر ہیں تاہم اگر حالات ایسے پیدا ہوگئے تو گورنر راج لگانے سے متعلق سوچا بھی جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں