لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ قصورواقعہ پاکستانی قوم کے لئے شرم کا باعث ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں پرظلم وزیادتی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے. ذمہ داروں کو پھانسی پرلٹکائیں گے.
گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کوایک سال ہوا ہے، ابھی بےشمارچیلنجزکا سامنا ہے، خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب پولیس میں بھی ریفارمزلائیں گے. پولیس کو مثالی بنانےکے لیے کام ہورہا ہے، جس کے مثبت اور دور رس نتائج آئیں گے.
پاکستان میں سکھ، ہندواورمسیحی سیاحت کو پرموٹ کررہے ہیں، سکھوں کےروحانی پیشواکے جنم دن پرایک لاکھ سیاح آئیں گے، باباگرونانک کی550ویں سالگرہ کی بھرپورتیاریاں کررہے ہیں.
مزید پڑھیں: قصور: تین لاپتا بچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، علاقے میں خوف کی لہر
خیال رہے کہ گزشتہ روز چونیاں میںایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئے.
ویران علاقے سے لاپتا بچوںکی مسخ شدہ لاشیں برآدم ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں موجود تھے.
تینوں بچوں کا شناخت کر لیا گیا. یہ بچے گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتا ہوئے تھے.