تازہ ترین

گورنر سندھ کا 20 لاکھ مستحقین کو راشن دینے کا اعلان

گورنر سندھ نے رمضان المبارک میں 20 لاکھ مستحقین کے لیے راشن دینے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ راشن عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے مستحقین کو کورئیر سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا راشن دینے کا سلسلہ پورے رمضان المبارک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور اشرافیہ ، طاقتور ریاست کے ہوتے ہوئے غریب عوام کے لیے ایک اقدام کرنے کا فیصلہ کیا شہر کے سفید پوش لوگ جو نہ ہاتھ پھیلائے گا نہ دستر خواں پر نظر آئے گا، صرف رمضان نہیں چھ ماہ تک بیس لاکھ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا ایسی سروس ہے کہ لوگ خاموشی سے رجسٹریشن کرسکتے ہیں اور راشن بھی خاموشی سے انکو پہنچایا جائے گا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پیکٹ میں ایک ماہ کا راشن ہوگا جو چھ ماہ تک اسے ملتا رہے گا، ایک راشن 27 کلو کا ہے جس میں پانچ افراد کے لوگوں کا سامان ہوگا، زمان پارک پورا دن میڈیا پر غیر ضروری طور پر چل رہا ہوتا ہے اس مشن کو بھی لوگوں تک پہنچایا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز بھی اسی بے روزگاری کی وجہ ہے اس راشن پر ایک ماہ میں دس ارب روپے کی لاگت آئے گی بے روزگاری کے لیے لوگ خودکشی کررہے ہیں، پورے شہر کراچی میں جو لوگ افطار نہی کرسکتے وہ گورنر ہائوس ائیں اور افطار کریں میں گورنر ہائوس میں انکا خود استقبال کروں گا اور ساتھ بیٹھ کر افطار کروں گا معاشی مسائل میں سب مخیر حضرات سامنے ائیں اور ہاتھ بٹائیں یہ راشن اسکیم پورے پاکستان کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -