اشتہار

اسپتال میں سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہئے، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صحت کے میدان میں ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں، ہم احتیاطی تدابیر پر یقین ہی نہیں رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتے سے پنجاب میں پینے کے صاف پانی پر کام شروع کردیا ہے، 4 سالوں میں پنجاب کا کوئی قصبہ ایسا نہیں ہوگا جہاں پینے کا صاف پانی نہ ہو۔

[bs-quote quote=”صحت کے مسائل کو اسلام کے اصولوں کو اپنا کر کم کیا جاسکتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر پنجاب” author_job=”چوہدری سرور”][/bs-quote]

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسپتال میں سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہئے، باہر کی دنیا میں تو عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، یورپ میں سگریٹ کے پیکٹ پر لکھا ہوتا ہے تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تمام تھرڈ ورلڈ کنٹریز کے پاس وسائل کم ہوتے ہیں، ہمیں وسائل کی کمی کے ساتھ مس مینجمنٹ کا بھی سامنا ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ صحت کے مسائل کو اسلام کے اصولوں کو اپنا کر کم کیا جاسکتا ہے، ورزش اور کھیلوں کے میدان آباد کرکے بیماریوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تقریب میں کھلاڑیوں کی موجودگی حوصلہ افزا ہوتی ہے، لوگ اپنے ہیروز کی بات زیادہ سنتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں