اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی، گورنر ہاؤس میں تقسیم اعزازات کی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یومِ پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سول شخصیات کو انعامات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاﺅس کراچی میں ایک پر وقار تقریب میں مختلف شعبہ جات زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سماجی شخصیات میں اعزازات تقسیم کیئے۔

اس حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیر نے یوسف شاھین کو ادب ،شہناز وزیر علی اور پروفیسر دانشمند کو تعلیم کے شعبہ میں ستارہ امتیاز ،انیس الحسنین شاہ کو شعبہ موسیقی، حمیرہ چنہ کو گلوکاری،انور شعور کو ادب میں خدمات پر صدارتی اعزازبرائے حسن کارکردگی دیا گیا۔

- Advertisement -

اسی طرح تقریب میں غازی صلاح الدین کو ادب و صحافت اور سعید اللہ خان کو خدمات عامہ کے شعبوں میں خدمات پر تمغہ برائے حسن کارکردگی جب کہ حنیف لاشاری کو موسیقی کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

یاد رہے یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال نمایاں خدمات انجام دینے والی سماجی ادبی اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے شخصیات کو اعزازات و انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں