پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی میں سب سے کم لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، گورنر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنرسندھ محمد زبیرعمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سب سے کم لوڈ شیڈنگ کراچی میں ہوتی ہے، کےالیکٹرک کے نظام میں کچھ کمزوریاں ہیں جن پر قابو پا لیا جا ئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ محمد زبیر نے کراچی کے شہریوں کو تسلیاں دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے نظام میں کچھ کمزوریاں ہیں جن پرقابو پالیا جائے گا اس لیے اہل کراچی تسلی رکھیں کہ اچھا دور جلد آئے گا۔

دوسری جانب کےالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات میں گورنر سندھ نے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرکے شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کےالیکٹرک کے خلاف دیئے گئے دھرنے کو گورنر سندھ کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا تھا تاہم گورنر کسی ایک بھی مطالبے کو حل کرانے میں ناکام رہے جس کے بعد آج جماعت اسلامی نے ایک بار پھرشاہراہ فیصل ہر دھرنا دیا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں