جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مولا جٹ بن کر ہی پاکستان کی بہتری کیلیے کام کروں گا، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکریہ انہوں نے مولا جٹ کے نام سے منسوب کیا، میں مولا جٹ بن کر ہی پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولا جٹ کا کردار ہمارے معاشرے میں بہت اہمیت کا حامل اور پسندیدہ ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کا 3 سال سے بند شکایتی سیل فعال کر رہے ہیں، عوام اب اپنی شکایات فون نمبر 1366 پر درج کرا سکیں گے اور یہ شکایتی سیل 24 گھنٹے کام کریگا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ساتھ دیا تو مثبت اقدامات سے کرائم کا خاتمہ کرینگے، آئی ٹی کے شعبے پر بھی کام پلان کا حصہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں