اشتہار

گورنر سندھ کی وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سے متعلق اہم تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام ایک خط میں انہیں وفاقی کابینہ سے متعلق اہم تجویز دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہیں ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر کو اعزازی وزیر مملکت مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کا وزیراعظم کے نام اپنے مراسلے میں کہنا ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کے سربراہان کو وزیر کی حیثیت دی جاتی ہے، اس اقدام سے تجارتی پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی ہوگی اور ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اس تجویز پر غور کیا جائے، اس سے ملک کے کاروباری طبقے اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی، حکومت کے کاروبار دوست ہونے کے نظریے کو تقویت حاصل ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں