تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدے کی نویدسناتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدے کی نویدسنادی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہے، 30 جون تک زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.5 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -