منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، گورنراسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، مہنگائی میں کمی کیلیے غذائی مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موڈیز کی رپورٹ پر اپنے رد عمل میں کیا، انہوں نے کہا کہ موڈیز کا پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرنا خوش آئند ہے، آؤٹ لک کا منفی سے مستحکم ہونا پاکستان کی مثبت اور پیشرفت اقتصادی پالیسی سازوں کے سخت فیصلوں کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ مالی بہتری کو متوسط طبقوں کیلئے حقیقی فائدے میں ڈھالا جائے کیونکہ معاشرے کے ایسے طبقات نے ہی بیشتر بوجھ برداشت کیا ہے، پست طبقات کی آمدنی بہتر بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ بہتری کے احساسات کا عکاس ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی لانےکی خاطرغذائی رسدمیں تعطل دورکرناہوگا، غذائی مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

واضح رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں