تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پی ٹی آئی کے خط پر گورنر کا ردعمل، تصاویر شیئر کر دیں

پی ٹی آئی کی جانب سے صدرمملکت کو لکھےگئےخط پر ترجمان گورنرہاؤس کا ردعمل آگیا۔

گورنرسندھ نے سابق گورنر عمران اسماعیل دور میں سیاسی ملاقاتوں کی تصویریں جاری کر دیں۔ ترجمان کے مطابق خرم شیرزمان بتائیں ماضی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی ملاقاتیں گورنرہاؤس میں کیوں ہوتی رہی۔

ترجمان نے کہا کہ خرم شیر زمان کےگورنرسندھ پرلگائےگئےالزامات میں کوئی صداقت نہیں، کامران خان ٹیسوری بطور گورنر لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہےہیں گورنرہاؤس میں ملاقاتوں کامقصدشہرکی روشنیوں کی بحالی، اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ ہے اس مقصد کیلئے گورنر سیاسی جماعتوں اورہرطبقہ فکرکےلوگوں سےرابطہ کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ آئین اورقانون کےمطابق اپنےفرائض انجام دےرہےہیں۔

قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس میں الزامات کے جواب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات کو پرتپاک انداز سے ملنے والی تصویر جاری کر دی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کے الزامات پر ترجمان گورنر ہاؤس کا رد عمل سامنے آ گیا، گورنر سندھ نے گزشتہ رات حافظ نعیم سے ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’رات کو خوش گوار انداز میں ملے دن میں بدل گئے۔‘

کامران ٹیسوری نے حافظ نعیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا دوہرا معیار کیسے چلے گا نعیم صاحب۔‘

Comments

- Advertisement -