تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

گووندا ہندو انتہا پسند جماعت میں شامل؛ الیکشن لڑنے کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا نے ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت میں شامل ہو کر آئندہ ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

گووندا نے 14 سال بعد دوبارہ سیاست میں انٹری دی اور ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہوئے۔ بالی وڈ اداکار نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ملند دیورا اور شیو سینا کے سینئر لیڈر نیلم گورہے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ 2004 سے 2009 تک سیاست میں پہلے دور کے بعد مجھے کبھی نہیں لگا تھا کہ میں دوبارہ اس میدان میں واپس آؤں گا۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ 14 سال طویل بریک کے بعد سیاست میں واپس آیا ہوں اور اگر موقع ملا تو فن اور ثقافت کے شعبے میں کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے میرے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں فیصلہ کریں گے، ان کی وجہ سے ممبئی زیادہ خوبصورت اور ترقی یافتہ نظر آتا ہے۔

گووندا نے 1980 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2004 میں لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔

پارٹی میں شمولیت کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ گووندا 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں شیو سینا کیلیے انتخابی مہم چلائیں گے۔

ایکناتھ شندے نے بتایا کہ بالی وڈ اداکار بغیر کسی شرط کے شیو سینا میں شامل ہوئے، وہ فلم انڈسٹری کیلیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -