منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حکومت تاجروں کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے تیار ہے، چیئرمین ایف بی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیں گے، حکومت تاجروں سے بات چیت اور اُن کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نیا قانون آئندہ ہفتے تک حتمی شکل اختیار کرجائے گا جس کے بعد اس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ختم ہوجائے گی۔

اُن کا کہنا تھاکہ حکومت تاجروں کے جائز مطالبات سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے تیار ہے، پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تاجرون کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، ابھی تاجر تنظیموں اور ایف بی آر کے درمیان کسی بھی بات پر ڈیڈ لاک برقرار نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاشی سال کے پہلے تین ماہ میں 963 ارب روپے ٹیکس کا ہدف حاصل کیا جس میں سے 75 ارب روپے اس دوران ری فنڈ بھی کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں