اسلام آباد : حکومت نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے درمیانی مدت کے یورو بانڈز اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ، ان بانڈز کی مدت ایک سال ہوگی ۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے ایک سال کی مدت کے لئے درمیانی مدت کےیوروبانڈزاوربین الاقوامی سکوک بانڈزکے اجراکا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ ملکی ذرمبادلہ کےذخائرمیں اضافےکےلئے کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے بانڈز کے اجرا کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لئے مالیاتی اداروں سے تجاویز طلب کر لی ہیں ، اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے مالیاتی ادارے چھبیس اکتوبر تک اپنی تجاویز فنانس ڈویژن میں جمع کرا سکتے ہیں ۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بلیو اکانومی پالیسی باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگارکے مواقع نکلیں گے۔
عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے پالیسی ہمارےشعبہ جہازرانی کو پھر سے زندگی دے گی، یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔