بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسمارٹ‌ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی ریاستی حکومت نے طالب علموں کو اسمارٹ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تریپورہ کی حکومت نے ڈگری کالج اور دو جامعات سمیت چالیس تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 15 ہزار سے زائد فائنل ایئر کے طلبہ کو اسمارٹ فون فنڈ دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے 22 سرکاری ڈگری کالجز، دو جامعات اور چالیس تعلیمی اداروں کے 15 ہزار سے زائد طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے فی کس پانچ ہزار روپے رقم فراہم کی جائے گی۔

ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ ’بی جے پی نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

مزید پڑھیں: عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ اسکیم کے تحت منتخب کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو فنڈز دیں گے، ہر بچے کے حصے میں پانچ ہزار روپے آئیں گے جس کی مدد سے وہ اسمارٹ فون خرید کر اپنی پڑھائی میں مدد حاصل کرسکتا ہے‘۔

رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے 3 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسکیم کے بجٹ کو بڑھا کر  7 کروڑ پچاس لاکھ تک کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں