جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ،جس کے تحت تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی اور فیصلے کااطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

صوبائی سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان تعلیمی اداروں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ رواں سال کے اوائل میں ہونے والی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق بلوچستان میں اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 13 اگست تک ہوں گی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں