اشتہار

حکومت کا الیکٹرانک بائیکس متعارف کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں ای بائیکس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پروگرام بنارہے ہیں کہ عوام کو شفٹنگ کیلئے فنانس مہیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ای بائیکس متعارف کرائی جارہی ہیں، اسوقت 3 ارب ڈالر کا سالانہ تیل استعمال کیا جا رہا ہے، اس کنزمشن کو ختم کرنے کیلئے ای بائیک لارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایسا پروگرام بنا رہے ہیں کہ عوام کو شفٹنگ کیلئے فنانس مہیا ہو ، اس سے ایڈیشنل کاسٹ ایک سال میں ریکور کرلیں گے، بائیک کا مالک تیل کی بچت سے ایک سال میں وہ ریکور کرلے گا۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ توانائی بچت کے لئے میڈیا آگاہی مہم شروع کی جائے گی، نجی ٹی وی چینل ،ریڈیو پبلک سروس میسجز چلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی بچت کیلئے اقدامات اور پانی کے ریٹس پر نظر ثانی کی جائے گی ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی کی بچت کیلئےاصلاحات کرے گی۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ ورک فرام ہوم پروزیراعظم کوحتمی تجاویزپیش کی جائیں گی، ورک فرام ہوم کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں کمیٹی جائزہ لے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر مملکت نے نا صرف اقدامات کی حمایت بلکہ مزید اقدامات کا بھی کہا، انہوں نے کہا اس پروگرام کو پہلے ہی شروع ہو جانا چاہئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح جلدی مارکیٹیں کھولیں تاکہ دن کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جائے، صدر کو اس حوالے سے بریفنگ دی اور مزید تجاویزدیں، صدر سے درخواست کی پنجاب اور کےپی میں عملدرآمد کیلئے بات کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے کے پی ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا اور بات ہوئی، کے پی کو بھی تمام فیصلوں سے آگاہ کیا اور کہا سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں