اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
وفاق نے ایف آئی اے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی۔
جس میں مؤقف اختیار کیا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی ، پیکا 2016کے سوادیگردفعات میں بھی ضمانت دے دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسپیشل جج سینٹرل کافیصلہ غیر قانونی قرار دےکر ضمانت کاحکم واپس لیا جائے۔
اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ، سینیٹر اعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے اعظم سواتی کی 10روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔