جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صورتحال دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صورت حال دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین میں مقیم طلبا اور ان کے اہلخانہ کے معاملے پر گفت و شنید کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم حالات کا اعلیٰ سطح پر بغور جائزہ لے رہے ہیں، تسلی رکھیں آپ ہمارے ہیں اور ہمیں آپ کی پرواہ ہے۔

دوسری جانب چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ووہان اور ہوبئی میں موجود پاکستانیوں کے حالات سے آگاہ ہیں، چین آپ کا اپنوں کی طرح خیال رکھے گا۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، آپ مطمئن رہیں آپ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 89 افراد ہلاک، متاثر افراد کی تعداد 37 ہزار ہوگئی

واضح رہے کہ چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے، وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 813 ہوگئیں جبکہ 37 ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں