اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کردیا اور بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجےگی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وارفیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے ، جس کے بعد وفاقی حکومت اور نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں اپنا فیصلہ کرے گی۔