اسلام آباد : ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کے حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی، جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری صنعت وپیداوار نے بتایا کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹوروں بند کرنے کا فیصلہ کررہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں شامل ہیں۔
سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کےپاس پیسےنہیں ہیں جس کےباعث یہ فیصلہ کیاجارہا ہے ، کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طےہوگی اس پر اسٹورز بند ہو جائیں گے۔
سیکریٹریرائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویزکی منظوری کابینہ دے گی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرسیف اللہ نیازی نے سوال کیا کیا حکومت یوٹیلیٹی اسٹوروں بند کرنے جا رہی ہے؟ تو سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ جی حکومت یوٹیلیٹی اسٹوروں بند کرنے پر غورکر رہی ہے، ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنے کیلئے کام جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت غیرضروری کاروبارسے باہر نکلنا چاہتی ہے، اسٹوروں پر ریلیف دینے سے مقابلے کی فضا ختم ہوجاتی ہے۔