جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پی سی بی میں مبینہ بے ضابطگیاں ، حکومت کا نجم سیٹھی دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نجم سیٹھی دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے۔

- Advertisement -

خط میں کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل 22 دسمبر 2022 سے 20جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ کرے جبکہ آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینجمنٹ کمیٹی ارکان کو مراعات کا بھی جائزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت کو مینجمنٹ کمیٹی کےغیرضروری اخراجات پرمتعدد شکایات ملی تھیں ، جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں عارضی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں