ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کورونا وائرس ، حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں مشیر خزانہ نے کورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کی ، جس میں کورونا کی وبا کےتناظر میں ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی کاموں کو تیز کرنےکےلیےفنڈز کے اجرا میں بہتری لانے پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے اوردیگر حکام نے ادویات اورآلات کی خریداری پربریفنگ دی اور ہرطرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بات ہوئی۔

اجلاس میں کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ، مشیر خزانہ کاکورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فنڈز سے دوائیں اور مشینری خریدی جائے گی۔

عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ فنڈکے استعمال پراین ڈی ایم اے اور وزارت منصوبہ بندی میں رابطےکیےجائیں، فنڈکے حصول میں کوئی تاخیر براداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کیلیے ریلیف پیکیج تیار

گذشتہ روز معاشی ٹیم نے عوام کےلئےریلیف پیکج تیار کیا تھا ، جس کے تحت 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئےجائیں گے جب کہ ایکسپورٹرز کیلئے بھی 200 ارب روپےکا ریلیف پیکج منظور کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پرمسلسل نظر رکھنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے طبقے پر نظر رکھیں، ڈیلی ویجز ملازمین کوصورتحال سےنقصان نہیں ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں