جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو اٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہو رہا ہے، کورونا سے خوفزدہ نہیں مگراحتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے، کورونا کم ہوا ہے مکمل ختم نہیں ہوا، سماجی فاصلہ، فیس ماسک، ہینڈسینٹائزرکا استعمال ضروری ہے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک سے 3فیصد تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں صوبوں کوکوروناٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردی ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملک کی اہل85 فیصد سےزائدآبادی کی کوروناویکسینیشن ہوچکی، بوسٹر کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے، کوشش ہے یومیہ 10لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جا سکے۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کوبھی انشورکیاکہ ایس اوپیزکی پابندی کریں، محرم الحرام میں بھی ایس اوپیز کی اشدضرورت پڑےگی، اب این سی اوسی پہلے کی طرح روزانہ بنیاد پر رپورٹ دے گی۔

قادر پٹیل نے بتایا کہ کہ فضائی اور زمینی سفرکےدوران فیس ماسک کااستعمال لازمی کر دیا گیا ہے، حکومت کورونا کی تبدیل ہوتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیادپراین سی اوسی کااجلاس ہوتاہے، حقیقت ہےکہ ہم اپنی طرف سےپوری کوشش کرتےہیں، ایک دو ماہ قبل کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں