بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی کے ایک اور کالج کی 800 سے زائد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کا ایک اور کالج جبری بندش کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی 800 سے زائد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد جبری بندش کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جس پر طالبات، والدین اور اساتذہ نے پریس کلب پر احتجاج کیا۔

احتجاج کی کال کالج کی اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایکشن کمیٹی اور اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن پاکستان نے دی تھی۔

مظاہرین کے مطابق سرفراز احمد اکیڈمی کا کالج گراؤنڈ سے متعلق تنازعے کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کالج میں تعلیم معطل ہو گئی ہے، طلبہ کے پریشان والدین کا کہنا ہے کہ گرلز کالج اب عملی طور پر بند ہے، اور طالبات پڑھائی سے محروم ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تحائف لینے پر پابندی عائد کر دی

والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں تدریس فوری شروع کی جائے، بچیوں کے انرولمنٹ کی تاریخ چل رہی ہے، اور پریکٹیکلز ہونے ہیں، لیکن محکمہ تعلیم کی پراسرار خاموشی افسوس ناک ہے۔

والدین کے مطابق 2 جنوری سے گرلز کالج بند ہے لیکن محکمہ تعلیم کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔

مظاہرے کے دوران طالبات اور والدین نے نعرے بازی بھی کی، انھوں نے نعرے لگائے کہ ’ہمیں کرکٹ نہیں تعلیم چاہیے، سرفراز احمد ہمارا کالج گراونڈ خالی کرو، اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این میں تعلیم بحال کرو۔‘

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں