تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سرکاری حج اسکیم قرعہ اندازی، 86 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری حج اسکیم 2020 کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے 86 ہزار 765 خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کردیا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی وزارتِ مذہبی امور کے دفتر میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے بھی شرکت کی اور کامیاب عازمین کو مبارک باد پیش کی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 49 ہزار 295 خواہش مندوں نے درخواستیں جمع کرائی جن میں سے 86 ہزار 765 کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اسکیم کے تحت 18 ہزار 648 خصوصی افراد کو بغیر قرعہ اندازی کے ہی کامیاب قرار دیا گیا۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کامیاب ہونے والے عازمین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی جبکہ جو ناکام ہوئے انہیں کل سے رقم کی واپسی شروع کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

قرعہ اندازی کے نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیے گئے جہاں درخواست گزار اپنا شناختی کارڈ یا حج درخواست کا نمبر درج کرے گا تو نتیجہ اُس کے سامنے آجائے گا۔

سرکاری حج اسکیم سال 2020 کے تحت 70 سال سے زائد عمر کے 10 ہزار، بیرون ملک مقیم 1 ہزار پاکستانی اور تین سال تک ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو بھی بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار  دیا گیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورڈاکٹرنورالحق قادری نے کامیاب ہونے والوں کومبارک باددیتےہوئےکہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین 19مارچ تک میڈیکل سرٹیفیکیٹ متعلقہ بینکس میں جمع کرادیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس کےحوالے سےسعودی حکومت سے رابطے میں ہیں اور سعودی حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم اُس پر مکمل عمل درآمد کریں گے تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے‘۔

وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حج پاسپورٹس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا، سرکاری اسکیم میں اراکین پارلیمنٹ کا تاحال کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا، رواں سال کرونا وائرس کی وجہ سے حج درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کیلئے اہم ہدایت

خیال رہے حج درخواستوں کی وصولی میں2 دن کی توسیع کی گئی تھی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا تھا ، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -