جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سرکاری حج اسکیم، درخواست جمع کرانے سے محروم رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم میں 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود کوٹہ مکمل نہ ہوسکا، 7 ہزار کم درخواستوں کی وصولی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کوٹہ پورا کرنے کے لیے تیسری بار حج فارم جمع کرانے کی مدت بڑھائی تھی تاہم یہ حربہ بھی کام نہ آیا، حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہوسکیں۔

 

- Advertisement -

حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن

 

وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے، وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پُرکرنے کےلیے سر جوڑ لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرزکو کوٹہ دینے پرغور کیا جارہا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو اربوں روپے واپس کردیے

اہم ترین

مزید خبریں