اشتہار

وزارت مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو اربوں روپے واپس کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی میں نام آنے سے محروم رہ جانے والے افراد کے اربوں روپے انھیں واپس کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایسے افراد کو 6 ارب روپے واپس کردیے گئے ہیں جن کا نام حج قرعہ اندازی میں نہیں آسکا تھا۔

آئندہ برس کیلئے حج قرعہ اندازی میں 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرارپائے۔ ریگولر حج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

ریگولرکوٹہ کے تحت کی جانے والی قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اندرون اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ ہونے کے باعث اسپانسرشپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے خارجہ کے بعد داخلہ امور کی وزارت سے رابطہ کیا تھا اور وزارت خارجہ حکام کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لئے پاسپورٹ کا برقت حصول ممکن بنایاجائے، پاسپورٹ کے اجرامیں تاخیر بھی حج درخواستوں میں رکاوٹ بنی، متعلقہ حکام عازمین کوبروقت پاسپورٹ کا حصول یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں