ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

مبشر قدیر عباسی کا کہنا تھا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں