ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، ہلاک شر پسند شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل 28 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی تھی۔ شر پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں