جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

حکومت نے 2200 امپورٹڈ اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ میں حکومت نے 2200 امپورٹڈ اشیاء اور گاڑیوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ، ان اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی زیرو تھی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں حکومت نے 2200 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کے پرزوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بیگج اسکیم کے تحت امپورٹڈ اشیا اور گاڑیوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ بیٹریوں ، زرعی ٹریکٹرز میں استعمال ہونےوالے ٹائراور ٹیوب سمیت ٹریکٹرکےامپورٹڈپرزہ جات اور ٹریکٹرزکےمختلف آلات کی درآمدپر بھی اضافی پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی۔

بجٹ میں 1000 سی سی سےاوپر کی گاڑیوں، امپورٹڈ جیپ اورکمرشل گاڑیوں ، امپورٹڈالیکٹرک گاڑیوں،موٹرسائیکل اور امپورٹڈالیکٹرک رکشے پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔

بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی ، 2200اشیاپرکسٹمز ڈیوٹی زیروتھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں